Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

گوگل بنائے گا پاکستان میں سمارٹ سکولز

گوگل کا پاکستان میں سمارٹ سکول کھولنے کا فیصلہ ، پہلے مرحلے میں اسلام آباد میں 50 سکول قائم کئے جائیں گے۔

تفصیل کے مطابق معروف امریکی کمپنی گوگل نے نئے تعلیمی اقدامات کا اعلان کیا ہے جس کے تحت پاکستان بھر میں سمارٹ سکول قائم کئے جائیں گے، پہلے مرحلے میں اسلام آباد میں 50 سمارٹ سکول قائم کیے جائیں گے، جس کےلئے ایک مقامی کمپنی ٹیک ویلی ان کی مدد کرے گی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے یہ 50 سمارٹ اسکول 30,000 گوگل فار ایجوکیشن آئی ڈیز سے لیس ہوں گے، جن میں آرٹیفشل انٹیلیجنس سے چلنے والے پریکٹس سیٹس اور ڈیجیٹل ٹولز کی ایک رینج ہوگی، جس کا مقصد تعاون اور پیداواری صلاحیت کو بڑھانا ہے۔

اسی پراجیکٹ کے تحت گوگل فار ایجوکیشن ٹولز پر اساتذہ کی ورکشاپس، ایک پبلک گوگل ریفرنس سکول کی تشکیل دو ہزار نوجوانوں کو گوگل کیرئیر سرٹیفکیٹس کے ذریعے ملازمت اور ان کی تیاری کرائی جائے گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button