Breaking NewsEducationتازہ ترین
سموگ کی بڑھتی ہوئی صورتحال، ملتان سمیت پورے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں کردی گئیں

حکومت پنجاب کے فیصلے کی روشنی میں پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے، سکول ، کالجز اور یونیورسٹیاں پرائیویٹ اور سرکاری تمام 25نومبرتک بند رہیں گے، جبکہ اتوار کی چھٹی کے بعد 27 نومبر سے دوبارہ کھلیں گے۔
تمام سی ای اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام سکولوں کی بندش کو یقینی بنائیں، اس سلسلے میں محکمہ سکولز ملتان نے انسپکشن ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں ڈپٹی ڈی ای اوز ، اے ای اوز اور تمام مانیٹرنگ افسران جمعہ کے روز اپنی اپنی تحصیل اور مراکز کی انسپکشن کریں گے، فیلڈ افسران صبح آٹھ سے ساڑھے بارہ بجے تک فیلڈ میں رہے گے۔
سرکاری و پرائیویٹ کو بند کروانے کے حوالے سے ہدایات پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے گا۔ کسی بھی طالب علم یا استاد کو سکولوں میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
افسران ہفتہ کی میٹنگ میں اپنی معائنہ رپورٹ پیش کریں گے۔