Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایک ہزار سکولوں کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ایک ہزار سرکاری سکولز کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے، مڈل سکولوں کو ہائی اور ہائی سکولوں کو ہائیر سکینڈری سکولز میں تبدیل کیاجائے گا۔

ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن نے سکولوں سے ایس این ای مانگ لی، جس میں اُساتذہ ، کمروں کی تعداد اور سکول کے بجٹ کا ریکارڈ مہیا کیا جائے گا۔ بچوں کی موجودہ تعداد،اخرجات کا تخمینہ اور فروغ تعلیم فنڈ کا ریکارڈ بھی مہیا کرنا ہوگا۔

ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ بھجوا دیا ہے، جس کے مطابق ایجوکیشن اتھارٹیز سکولوں کی اپ گریڈیشن کیلئے 30 اپریل تک ڈیٹا مہیا کرنے کی پابند ہوں گی، ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے سکولوں کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب اُساتذہ کا کہنا ہے کہ 3 سال گزر گئے اپ گریڈ سکولوں میں بنیادی سہولتیں فراہم نہ کی جاسکیں ہیں، مزید سکولز کی اپ گریڈیشن کی بجائے پہلے سے اپگریڈ سکولز میں سہولیات فراہم کی جائیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل صوبہ بھر کے 1245 سکولوں کو اپ گریڈ کیا جاچکا ہے مگرا ن میں سہولیات فراہم نہیں کی گئیں ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button