Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

گورنر پنجاب کا ایمرسن یونیورسٹی کا پروگرام فائنل، تیاریاں شروع

گورنر پنجاب بلیغ الرحمن ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے

اس سلسلے میں وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے بتایا کہ گورنر پنچاب بلیغ الرحمن 9 نومبر 2023 کو ایمرسن یونیورسٹی ملتان آئیں گے، اس موقع پر گونر یونیورسٹی ‘لوگو’ کی نقاب کشائی ،سپورٹس گراؤنڈ ، الغزالی ہال و ایس ایم ڈی کے افتتاح کے ساتھ ساتھ وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت میرٹ پر لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے۔

وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کے مطابق اس موقع پر انھیں یونیورسٹی میں شروع ہونے والے نئے بی ایس چار سالہ ڈگری پروگرام ایم فل کلاسسز کے اجراء اور پی ایچ ڈی کے این او سی کے حوالے سے بریف کیا جائے گا۔

اس حوالے سے یونیورسٹی میں گورنر پنجاب کے استقبال کی تیاریاں شروع کر دیں گئیں ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button