Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

گورنر پنجاب ایمرسن یونیورسٹی آئیں گے

وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے گورنر پنجاب و چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان بلیغ الرحمن سے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔

اس موقع پر گورنر پنچاب نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کی جانب سے یونیورسٹی کی ترقی کے لئے گئے اقدامات کو سراہا، بالخصوص بی ایس چار سالہ ڈگری پروگرام کے نئے مضامین اور ،ایم فل کلاسسز کا اجراء اور پی ایچ ڈی پروگرام کے لئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے این او سی کا حصول یونیورسٹی میں منعقدہ سیمینارز و تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ مختلف تقریبات و کھیلوں کے انعقاد اور کامیابیوں کو سراہا، اور اس امر کا اظہار کیا کہ وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کی زیر سرپرستی یونیورسٹی اپنی ترقی کی منازل طے کرتی رہے گی، اور مستقبل قریب میں دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں شمار ہو گی۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے گورنر پنچاب کو یونیورسٹی میں ایمرسن یونیورسٹی کے لوگو (logo)کی نقاب کشائی ،سپورٹس گراونڈ و الغزالی ہال کا افتتاح اور وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت یونیورسٹی کے طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی دعوت دی، جسے قبول کرتے ہوئے گورنر پنچاب بلیغ الرحمن نے آئندہ ہفتے 9 نومبر کو ایمرسن یونیورسٹی ملتان آنے کا وعدہ کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button