Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

گورنمنٹ فاطمہ جناح ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین میں مبارک تقریب

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے گورنمنٹ فاطمہ جناح ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین معصوم شاہ روڈ ملتان میں ضلعی سطح پر عشرہ رحمت اللعالمین کے حوالے سے پہلے مرحلے میں تقریری مقابلہ جات اور دوسرے مرحلے میں مقابلہ حسن قرات اور نعت خوانی پر مشتمل تقریب منعقد ہوئی ،جس میں محکمہ اوقاف کی طرف سے مقرر کردہ ججز نے فرائض انجام دی۔

تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر عظیم ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ملتان تھے۔

تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن فریال صابر گورنمنٹ زینب ایسوسی ایٹ کالج ملتان ، دوسری پوزیشن وردہ طارق گورنمنٹ فاطمہ جناح ایسوسی ایٹ کالج ملتان اور تیسری پوزیشن عائشہ مجید گورنمنٹ کالج چونگی نمبر 14 ملتان اور فاطمہ محمود گورنمنٹ زینب کالج ملتان نے حاصل کی۔

مقابلہ حسن قرات میں اول پوزیشن حافظہ عقیلہ قاسم گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج چونگی نمبر 6 ، دوسری پوزیشن ماہین خالد گورنمنٹ زینب کالج ملتان اور تیسری پوزیشن حافظہ معاذ رحمان گورنمنٹ فاطمہ جناح ایسوسی ایٹ کالج ملتان نے حاصل کی۔

مقابلہ نعت خوانی میں پہلی پوزیشن اقصیٰ فاطمہ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج چونگی نمبر 6 ، دوسری پوزیشن لائبہ علی گورنمنٹ شاہ رکن عالم کالج ملتان اور تیسری پوزیشن آمنہ مسکان گورنمنٹ فاطمہ جناح ایسوسی ایٹ کالج ملتان نے حاصل کی۔

پرنسپل فاطمہ جناح کالج نے پوزیشن لینے والی طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button