پنجاب حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طلباء کی فیس معاف کردی
جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ سیلاب نے پاکستان میں تباہی مچادی ہے ، اس سے پنجاب کے بہت سے علاقے بھی متاثر ہوئے ہیں اس آفت کا مقابلے کرنے کےلئے وفاقی اور صوبائی حکومت کے ساتھ ساتھ سماجی تنظمیں بھی متحرک ہیں ۔
اس سلسلے میں پنجاب کی یونیورسٹیوں نے بہت سی امدادی سرگرمیاں کی ہیں ،حقیقت یہ ہے سیلاب زدہ علاقوں کے مکین ابھی تک بہت ہی خراب صورتحال سے گزر رہے ہیں۔
ان کے علاقوں کے طلباء کو اس وقت مدد کی ضرورت ہے تاکے وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں ۔
جس پر حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام یونیورسٹیاں دو سمسٹر کی فیس معاف کردیں ، ایسے طلباء جن کا تعلق سیلاب زدہ علاقوں سے ہے، ان کوفوری ریلیف دیا جائے، اور ان کی فیس معاف کردی جائے تاکے وہ متاثرین کی بحالی کے سرگرمیوں کوکامیابی مل سکے ۔
واضح رہے اس سے قبل چیئرمین ایچ ای سی نے تمام یونیورسٹیوں سے دو سمسٹر کی فیس مؤخر کرنے کی اپیل کی تھی، جس پر یونیورسٹیوں نے کام شروع کیا ہوا تھا۔