Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ نے شجر کاری مہم کو کمائی کا ذریعہ بنالیا

محکمہ سکولز کی طرف سے شجر کاری مہم شروع کرنے کے احکامات کے بعد سکولوں نے طلباء سے پودے خریدنے کے نام پر لوٹ مار شروع کردی، جس کی وجہ سے والدین اور سکول انتظامیہ میں تلخ کلامی معمول بن کررہ گئی ہے۔

پرانے شجاع آباد روڈ پر واقع گورنمنٹ بخاری سکول کی انتظامیہ نے نہم کے طلباء کی رولنمبر سلپ روک لیں اور ان کا کہا جارہا ہے کہ کم سے کم 70 روپے پودے کی مد میں جمع کرائیں گے تو سلپس ملیں گی۔

سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دیگر سکولوں میں تو 5 سو روپے وصول کئے جارہے ہیں ہم تو صرف 70 روپے لے رہے ہیں، ذرائع کہنا ہے کہ سکولوں نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے پودوں کے نام پر لوٹ مار شروع کی ہوئی ہے، جبکہ محکمہ سکولز کی طرف سے کوئی نوٹیفکیشن نہیں ہے محکمہ جنگلات نے پودے فراہم کرنا ہیں مگر ہیڈ ماسٹرز اور اساتذہ نے عید مہم شروع کردی۔

اعلیٰ حکام کو اس کا نوٹس لینا چاہیے والدین نے بھی ڈپٹی کمشنر ملتان اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس لوٹ مار کو بند کرائیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button