زکریا یونیورسٹی ایمپلائز یونین کے الیکشن : سرکاری ٹرانسپورٹ کا استعمال، ویڈیوز وائرل

زکریا یونیورسٹی میں ایمپلائز یونین کے الیکشن میں سرکاری گاڑیاں استعمال ہونے لگیں ، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
زکریا یونیورسٹی میں ایمپلائز یونین کے الیکشن کےلئے کمپین شرو ع ہوچکی ہے، تین بڑے گروپ میدان میں ہیں مگر سوشل میڈیا پر ایک گروپ کی ویڈیو وائرل ہیں، جن میں دکھایا گیا ہے کہ ملازمین سرکاری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر الیکشن کمپین کررہے ہیں۔
ذرائع کہناہے کہ سرکاری گاڑیوں کا استعمال کرکے یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ ان کے ساتھ ہے، اس لئے الیکشن میں ان کا ساتھ دیاجائے۔
جبکہ دوسرے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ گاڑیاں اور موٹر سائیکل سیکورٹی اور ٹرانسپورٹ آفس کی ہیں، جہاں کے افسر ان کو سپورٹ کررہے ہیں، ویڈیوز وائرل ہونے پر یہ ملازمین اور سیکورٹی، ٹرانسپورٹ آفیسر شدید تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔
دیگر ملازمین کو کہناہے کہ سرکاری مال کو استعمال کرکے الیکشن لڑا جارہا ہے انتظامیہ نے جان بوجھ کر آنکھیں بند کر رکھی ہیں، الیکشن کو ابھی سے متنازع بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شاہ صورتحال نوٹس لیں اور سرکاری املاک کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال روکنے کا حکم صادر کریں ۔