زرعی یونیورسٹی میں گریجویٹ ریسرچ ڈے کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ڈائریکٹوریٹ آف گریجویٹ اسٹڈیز کے زیر اہتمام گریجویٹ ریسرچ ڈے کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر ڈین سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ نے کہا کہ اس قسم کی سرگرمیاں تعلیمی اداروں اور صنعت کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوں گی۔
ڈائریکٹر گریجویٹ اسٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر ناصر ندیم نے اس سرگرمی کو سراہتے ہوئے طلباء طالبات کو اس قسم کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب دی۔
طلباء و طالبات کے درمیان پوسٹر مقابلوں کا انعقاد بھی کیا گیا، تعلیمی اداروں اور صنعتی ماہرین پر مشتمل 15 رکنی کمیٹی نے پوسٹرز کا جائزہ لیا ۔
ججز میں پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید،پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف رضا،پروفیسر ڈاکٹر مبشر مہدی،پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق،پروفیسر ڈاکٹر تنویر الحق،پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ،ڈاکٹر محمد آصف خان ڈاکٹر عائشہ حکیم،ڈاکٹر محمد بابر(بی زیڈ یو(پروفیسر ڈاکٹر وقاص ملک(بی زیڈ یو) شیخ فرخ اقبال "پیپسی کو” نے پوسٹرز کا جائزہ لیا ، اور طلباء کی حوصلہ افزائی کی۔