Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

کالجز میں گرین کمپی ٹیشن پروگرام کے تحت شجرکاری اور پھولوں کی نمائش

محکمہ ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام کالجز میں گرین کمپی ٹیشن پروگرام کے تحت شجر کاری اور پھولوں کی نمائش کے مقابلے، ضلع کی سطح پر اول، دوئم اور سوئم آنے والے گرلز و بوائز کالجز کو انعامات سے نوازا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب محمد الطاف بلوچ کی ہدایات پر جنوبی پنجاب کے کالجز کو سر سبز و شاداب بنانے اور طلبہ کو شجر کاری کی اہمیت و افادیت سے آگاہ کرنے کے لیے گرین کمپی ٹیشن پروگرام وضع کیا گیا ہے، جس کے تحت گرلز و بوائز کالجز میں شجر کاری اور پھولوں کی نمائش کے مقابلے منعقد کیے گئے۔

اس سلسلے میں ضلع کی سطح پر اول، دوئم اور سوئم آنے والے گرلز و بوائز کالجز کو انعامات سے نوازا گیا۔

گرین کمپی ٹیشن پروگرام کے تحت ہونے والی شجر کاری اور پھولوں کی نمائش کے حوالے سے اقدامات کی مانیٹرنگ کے لیے ضلعی سطح پر ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کی سطح پر مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں، گرین کمپی ٹیشن پروگرام کے تحت کالجز کے سربراہان کو پھولوں کی نمائش کا اہتمام کرنے، جامن، آم، امرود، انار اور دیگر پھل دار درختوں کے پودے لگوانے اور ہر پودا کالج کے کسی نہ کسی طالب علم کے نام معنون کرنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔

کالجز کے اساتذہ اور طلبہ نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے، کالجز کو سرسبزوشاداب اور ہرا بھرا بنانے اور صاف ستھرا ماحول مہیا کرنے کے حوالے سے محکمہ ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب کے گرین کمپی ٹیشن کے پروگرام کو سراہا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button