Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی میں گرین میٹرکس رینکنگ بارے ٹریننگ

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کی جانب سے فوکل پرسن ڈاکٹر مقرب علی ایسوسی ایٹ پروفیسر کلائمیٹ چینج نے پاکستان کی تمام سرکاری یونیورسٹیز کو گرین میٹرکس ورلڈ یونیورسٹی سسٹین ایبلٹی رینکنگ پر ٹریننگ دی، ٹریننگ ورکشاپ میں ملک بھر کی 191 جامعات کے پروفیسرز اور طلباء و طالبات نے آن لائن شرکت کی۔

پروگرام کے ماسٹر ٹرینرز ڈاکٹر مقرب علی نے شرکاء کو پائیدار ماحول اور گرین کیمپس کے بارے میں جدید عملی مہارتوں سے روشناس کروایا، جبکہ ماحولیاتی تبدیلیاں، انفراسٹرکچر،ویسٹ مینجمنٹ،توانائی کے ذرائع،پانی کا منصفانہ استعمال،ٹرانسپورٹ اور تعلیم اور تحقیق کہ عالمی معیار سے آگاہی فراہم کی۔

پروگرام کے آخر میں یونیورسٹیز کے پروفیسرز اور طلباء و طالبات نے اپنے علاقائی حالات کے لحاظ سے عالمی درجہِ بندی میں شامل ہونے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے متعلق سوالات بھی کیے اور ماسٹر ٹرینر نے تفصیلی جوابات دیے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button