Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی ملتان میں ڈیجیٹل حب کا سنگ بنیاد

چانسلر و گورنر پنجاب نے ویمن یونیورسٹی ملتان میں ڈیجیٹل حب کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔

ترجمان کے مطابق ڈیجیٹل حب کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب متی تل کیمپس میں ہوئی، وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے چانسلر کو بتایا کہ یہ منصوبہ ‘سٹرینتھ آف ویمن یونیورسٹی’ پراجیکٹ کا حصہ ہے، جس کی مالیت ایک ارب 50 کروڑ ہے، جس کی تکمیل کے بعد ویمن یونیورسٹی پہلی یونیورسٹی ہوگی جس کا شعبہ ماس کیمونیکشن جدید ترین تقاضوں سے ہم آھنگ ہوگا۔

اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر اسد بھٹہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈیجیٹل حب پراجیکٹ پر 27 کروڑ 98 لاکھ روپے لاگت آئے گی، اس کا کل رقبہ ساڑھے 45 ہزار سکوائر فٹ ہے، اس میں شعبہ ماس کمیونیکشن کے لئے مکمل ڈیپارٹمنٹ ، سیمینار ہال ، آڈیٹوریم، میڈیا سے جڑی میڈیا سہولیات ، جدید ترین آئی ٹی لیب، ٹی وی سٹوڈیوز، ریڈیو سٹوڈیوز 5کلاس رومز، آفیسرز کےلئے 13 کمرے، چیئرپرسن کےلئے دفتر اور ٹریننگ ہال بھی تعمیر کیا جائے گا۔

اس موقع پر چانسلر انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا کہ اس منصوبے سے جنوبی پنجاب کی طالبات کو میڈیا کے حوالے سے جدید آلات کی مدد سے تعلیم مل سکے گی، ان کو اب کسی دوسرے شہر نہیں جانا پڑے گا، اس منصوبے کے بہت دور رس اثرات ہوں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button