Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی میں خوشیوں بھرا ہفتہ شروع

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افیرز، فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز اور اسٹیٹ مینیجمنٹ کے زیر اہتمام خوشیوں بھرا ہفتہ کا انعقاد ہو رہا ہے، جو 15 مارچ سے 20 مارچ تک جاری رہے گا۔

اس ہفتہ کا مقصد مشینی زندگی میں قید انسان کو خوش رہنے کے مواقع فراہم کرنا ہیں۔
یہ ہفتہ طلبا، اساتذہ اور سٹاف کے لئے ایک تہوار کی مانند ایک برانڈ پروگرام کے طور پر شروع کیا گیا ہے۔

پورا ہفتہ جاری رہنے والے اس تہوار میں اوپن مائیک لافٹر، پرندوں اور پالتو جانوروں کی نمائش،کتاب میلہ،گھریلو دستکاری کی نمائش، ویلبینگ کیمپ،کبڈی اور باسکٹ بال میچ،ای گیمنگ،پودوں پر مبنی خوراک کے مقابلے،قہقہوں کی کھلی کچہری،مشاعرہ،تقریری مقابلے،کیمپ فائر اور ثقافتی پروگرامز شامل ہوں گے۔

اس ہفتہ کے پہلے دن کتاب میلہ جس میں 15000 کتب طلباء کی بنائی ہوئی گھریلو دستکاریاں اور فوڈ سٹریٹ شامل تھی، طلباء کے لئے اوپن مائیک قہقہے ماحول گرماتے رہے۔

پرندوں اور پالتو جانوروں کی نمائش نے طلباء کا بھرپور انداز میں ماحول گرمایا، مرغیوں، کبوتروں، طوطے،مور،چکور اور دیگر انواع کے پرندے شامل تھے،بلی اور کتے کی نایاب نسل نے آنے والوں کو اپنی طرف متوجہ کیے رکھا۔
پبلک ہیلتھ کیمپ نے آنے والے مہمانوں کو اچھی صحت کے ٹوٹکے دیے،باسکٹ بال اور رنگ بال کی امپائرنگ اور کوچنگ کوس اور میچ نے میدان گرمایا۔

ان تمام تقریبات کا افتتاح رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز)نے کرتے ہوئے اس ہفتہ کے اغراض و مقاصد بتائے کہ اس جامعہ کو مختصر وقت میں جو اعزاز اور انٹرنیشنل شناخت ملی اس کی وجہ طلباء و طالبات،اساتذہ اور سٹاف کا خوش رہنا ہے، خوش رہنا ہر انسان کا بنیادی حق اور دوسروں کو خوش رکھنا ایک اہم ذمہ داری ہے۔
مزید کہا کہ خوشی کا بام عروج یہ ہے کہ دوسرے لوگ آپ کی وجہ سے سکون میں ہوں۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید،پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف رضا،پروفیسر ڈاکٹر محمد اشفاق، ڈاکٹر عمرین ناز، ڈاکٹر مرزا عبدالقیوم، ڈاکٹر عثمان جمشید،ڈاکٹر عمیر وقاص،ڈاکٹر عاطف رحمان سمیت دیگر فیکلٹی طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button