Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

شکست بھلا کر آگے بڑھنے کے لئے پرعزم ہیں: حارث رؤف

پشاور زلمی کے سٹار بیٹرحارث رؤف کا کہنا ہے کہ شکستوں کو بھلا کر آگے بڑھنے کی جستجو ہے، سلطانز کی جیت کا تسلسل توڑنے کے لئے پلاننگ کی ہے۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم جیت کی تلاش میں ہیں، جس دن بیٹںگ آرڈر چلا جیت ہماری ہوگی، ابھی 8 میچ باقی ہیں، ابھی ناک آوٹ نہیں ہوئے، اگلے میچ میں کم بیک کریں گے، حکمت عملی بنا چکے ہیں مزید ٹیم میٹنگز ہونی ہیں۔

آج کی پریکٹس کا مقصد ہے کہ کنڈیشن کو جان سکیں، میری بیٹنگ فلاپ ہونےکیوجہ یہ ہے کہ میں نے کچھ مختلف چیزوں کی کوشش کی تھی، اور اعتماد میں بھی تھوڑی سے لرزش تھی، جس کی وجہ سے پہلے والا حارث نظر نہیں آ رہا، کوشش کروں گا آپ کو پرانے والا حارث نظر آئے۔

نمبر کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، انڈر 19 میں چھ نمبر پر کھیلتا رہا ہوں، ہم لیفٹ رائٹ کمبینیشن سے کھیلنا چاہتے ہیں، میں نمبر 3 پر ٹھیک ہوں، پنڈی اور لاہور میں ہر کھلاڑی کھیل سکتا ہے، اصل کھلاڑی وہ ہے جو مشکل کنڈیشن میں کھیلے۔

انہوں نے کہ ڈریسنگ روم پرجوش ہے اگرچہ ہار سے دل گرفتہ توہوئے مگر نئی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں گے، سب پرجوش ہیں، اگر ٹاپ آرڈر میں سے ایک پارٹنرشپ لگ گئی تو سلطانز کا راستہ روک دیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button