Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

50 ہزار طلبہ کے لئے احساس سکالر شپ کا اعلان

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت 50 ہزار طلبہ کے لئے احساس سکالر شپ کا اعلان کردیاگیا ، بی ایس آنرز کے طلبہ 31 دسمبر تک سکالر شپ کے حصول کے لئے درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

بتایاگیا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت 50 ہزار طلبہ کواحساس سکالر شپ دیئے جائیں گے۔
بی ایس آنرز کے طلبہ احساس سکالر شپ کے لئے اہل ہیں۔

یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلباء و طالبات کو 31 دسمبر تک درخواستیں جمع کرانے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔

احساس سکالر شپ پروگرام کے تحت بی ایس آنرز کے تعلیمی اخراجات ایچ ای سی ادا کرے گا، 31 دسمبر کے بعد ایچ ای سی طلبہ کی درخواستیں وصول نہیں کرے گا۔
ایچ ای سی نے سکالر شپ کے لئےپورٹل قائم کر دیا ہے ،پورٹل پر طلبہ سے آن لائن درخواستیں وصول کی جائیں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button