Breaking NewsEducationتازہ ترین
ایچ ای سی نے 88 نئے لیکچررز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے سفارش کئے گئے لیکچرارز کی تعیناتی کردی۔
تفصیلات کے مطابق سیاسیات کے 47 مرد ،شعبہ فارسی کے 8 مرد ،شعبہ لائبریری سائنس کے 9 مرد اور شعبہ جرنلزم کی 24 خواتین شامل ہیں، لیکچرارز کی تعیناتی احکامات بذریعہ میل متعلقہ مرد وخواتین کو اور بذریعہ پورٹل متعلقہ پرنسپلز کو بھجوا دئیے گئے۔
تمام مرد وخواتین لیکچررز کو کہا گیا ہے کہ وہ 15 ایام کے اندر ڈیوٹی پر پہنچیں، تعینات ہونیوالوں کی ڈگریاں بذریعہ پرنسپل متعلقہ بورڈ اور یونیورسٹی سے تصدیق کروائی جائیں گی، مذکورہ اساتذہ دو سال تک ٹرانسفر کی درخواست نہیں دیں گے۔