Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایچ ای سی نے 157 اداروں کو غیر قانونی قرار دے دیا

ملک بھر میں 157 یونیورسٹیز،کالجز ،ادارے غیر قانونی نکلے، ایچ ای سی نے فہرست جاری کر دی ۔

تفصیل کے مطابق ایچ ای سی نے غیر قانونی، غیر تسلیم شدہ کیمپسز کی فہرست جاری کر دی اور کہا ہے کہ ان اداروں میں کسی بھی ڈگری پروگرام میں داخلہ لینے والے طلباء ہوشیار رہیں۔

ایچ ای سی انتظامیہ نے تنبیہہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن مذکورہ اداروں کی ڈگریاں تسلیم نہیں کرے گا۔

ایچ ای سی نے بتایا کہ طلبا ان اداروں کے کسی ڈگری پروگرام میں داخلہ نہ لیں، چارٹر ڈ یونیورسٹیوں کی مخصوص جگہوں پر منظور شدہ کیمپسز تسلیم شدہ ہیں۔

چارٹرڈ یونیورسٹیوں کی لسٹ ویب سائٹ پر موجود ہے، کالجوں کی حیثیت کی تصدیق متعلقہ یونیورسٹیوں سے کی جاسکتی ہے۔

طلبا جعلی، غیر قانونی ،غیر تسلیم شدہ ادارے میں داخلہ نہ لیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button