Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ایچ ای سی انٹرورسٹیز بیڈ منٹن چیمپئن شپ کا انعقاد

ایچ ای سی کے ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے زیرِ اہتمام زون انٹر یونیورسٹیز بیڈمنٹن مین چیمئپن شپ 2022ء کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے فیتہ کاٹ کر کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کھیل ایک ایسا عمل ہے جس سے نہ صرف تعلیمی اداروں میں بلکہ ہمارے معاشرے میں بھی مثبت رویے پیدا کے جاسکتے ہیں ۔

اس لیے طلبہ کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدانوں کی طرف راغب کرنا ہمارا اولین مقصد ہے۔

اس موقع پر رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر ضیاء احمد ڈوگر، ڈائریکٹر سپورٹس پروفیسر ظفر خان شیروانی، کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر محمد ابرار عبدالسلام، اسسٹنٹ رجسڑار( آکیڈ) ڈاکٹر ابرارمحی الدین، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئر پروفیسر مقصود عالم رضوی، پروفیسر مختیار احمد شاہ،پروفیسر عاطف سہو ڈاکٹر محمد اشرف ملک، ملک محمد حسین، واصف حسین شیروانی، سردار احمد، محمد شفیق، اظہر نواز اور سپورٹس سوسائٹی کے ممبران میں حافظ حظیفہ، علی احمد اور تمام ٹیموں کے آفیشل بھی موجود و شامل تھے۔

اس زون کی انٹر یونیورسٹیز بیڈ منٹن مین چیمپئن شپ میں اسلامیہ یونیورسٹی پہاولپور، چولستان وٹرنیری اینڈ انیمل سانئسسز یونیورسٹی پہاولپور، خواجہ فرید انجینئرنگ یونیورسٹی رحیم یار خان، این ایف سی یونیورسٹی ملتان، ایم این ایس ایگری کلچر یونیورسٹی ملتان، بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان اور میزبان ٹیم ایمرسن یونیورسٹی ملتان کی سات ٹیمیوں نے شرکت کی۔

پہلے دن تمام ٹیموں کے مابین راونڈ میچ کھیلے گئے ، جس میں سے چار ٹیمیوں نے سیمی فائنل کے لیے کولیفائی کیا۔

دوسرے دن پہلا سیمی فائنل ، این ایف سی یونیورسٹی ملتان اور خواجہ فرید انجئنرنگ یونیورسٹی رحیم یار خان کے مابین ہوا ، جو خواجہ فرید انجنئرنگ یونیورسٹی رحیم یار خان کی ٹیم نے جیتا،اسی طرح دوسرا سیمی فائنل دی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے مابین ہوا جو بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان نے جیتا۔

گزشتہ روز 12 نومبر 2022ء کو بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان اور خواجہ فرید انجینیرنگ یونیورسٹی رحیم یار خان کے مابین ہوا جو بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان نے فائنل جیتا۔

ایمپائرنگ کے فرائض انیس احمد، اظہر نواز اور ملک اظہر نے سر انجام دیئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button