Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زرعیہ : ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام کوالٹی ایشورنس ایجنسی کمیٹی کا دورہ

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں پوسٹ گریجوایٹ پروگراموں کے جائزہ کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن کوالٹی ایشورنس ایجنسی کمیٹی کا دورہ، کمیٹی میں پروفیسر ڈاکٹر محمد اکمل،پروفیسر ڈاکٹر سعود الطاف،پروفیسر ڈاکٹر سعید بادشاہ،مس سعدیہ بخاری اور امتیاز علی نے تعلیم اور تحقیق کے معیار کو برقرار رکھنے اور بہتر بنانے کے لیے تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز)نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیم کو تفصیلی یونیورسٹی پریزنٹیشن دی۔

یونیورسٹی کی ترقی اور کامیابیوں کا جامع جائزہ پیش کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر حماد ندیم اور ڈاکٹر ناصر ندیم نے یونیورسٹی کے پوسٹ گریجویٹ پروگراموں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا تعلیمی نقطہء نظر کے تنوع کو اجاگر کیا گیا، مشترکہ سیکھنے اور جدت طرازی کی حوصلہ افزائی کی گئہ۔

ڈائریکٹر گریجویٹ سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر ناصر ندیم نے یونیورسٹی کے پوسٹ گریجویٹ پروگراموں کے قوانین قواعد و ضوابط کے بارے میں بتایا۔
کمیٹی نے تمام پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کا داخلہ کے پروسیس سے لے کر ڈگری کے حصول تک ریکارڈ چیک کیا۔

مزید برآں فیکلٹی ممبران اور طلبہ کے ساتھ مل کر کمیٹی نے متعلقہ پوسٹ گریجویٹ پروگراموں کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔اس دوران ڈینز، ڈائریکٹرز اور چیئر پرسن پر مشتمل سیشن میں سٹریٹیجک ترقی اور تعلیمی و تحقیقی ترقی کے لیے ادارہ کے عزم کو اجاگر کیا گیا۔

آخر میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیم نے زرعی یونیورسٹی ملتان کی تعلیمی اور تحقیقی کاوشوں کو سراہا، اور تعلیم اور تحقیق کے معیار کو برقرار رکھنے اور بہتر بنانے کے لیے تجویز پیش کیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button