Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایچ ای سی کے ٹیم ایمرسن یونیورسٹی پہنچ گئی

ایچ ای سی کی ٹیم کا پی ایچ ڈی پروگراموں کو این او سی گرانٹ کے لیے ایمرسن یونیورسٹی کا دورہ کیا۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ایک ٹیم نے سعدیہ بخاری ، ڈپٹی ڈائریکٹر کی قیادت میں، ایمرسن یونیورسٹی ملتان کا دورہ کیا تاکہ مختلف پی ایچ ڈی پروگراموں کے لیے (این او سی) جاری کیا جاسکے ۔

زیر غور پروگراموں میں انگریزی، ریاضی اور زوالوجی شامل تھے۔
ان میٹنگز کو کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد کاشف نے مربوط (کوآرڈنیٹ )کیا ۔

ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کی جانب سے رجسٹرار آفس نے ان کی میزبانی کا فریضہ ادا کیا۔
اس دورے کے دوران، سعدیہ بخاری نے کیمپس کے مختلف حصوں کا دورہ کیا ۔ جن میں زوالوجی ڈیپارٹمنٹ کا میوزیم ، سینٹرل لائبریری اور ای لیب کو بھی دیکھا۔

سعدیہ بخاری نے شعبہ زوالوجی کے شاندار ورثے کے تحفظ اور نمائش کے لیے یونیورسٹی کے عزم کو سراہا۔

مختلف شعبہ جات کے فیکلٹی ممبران کے ساتھ ملاقاتوں میں ان کے متعلقہ مضامین کے حوالے سے گفتگو ہوئی ۔

شرکاء میں قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے پروفیسر ڈاکٹر عرفان ضیاء قریشی، منہاج یونیورسٹی لاہور سے ڈاکٹر آصف محمود قریشی، کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد سے ڈاکٹر محمد مشتاق، ایڈوانسڈ میتھ اینڈ فزکس ڈاکٹر مطلوب انور شامل تھے ۔

نسٹ، اسلام آباد، ڈاکٹر محمد سلیم، ڈین یونیورسٹی آف پشاور، ڈاکٹر شاہ جنید احمد ہاشمی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی، اسلام آباد، پروفیسر ڈاکٹر محمد محفوظ اعوان نیشنل یونیورسٹی آف اسلام آباد ماڈرن لینگویجز، اسلام آباد، اور فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی، راولپنڈی کی ڈاکٹر عاکفہ امتیاز شامل تھے۔

شرکاء نے ایچ ای سی کی طے کردہ پالیسیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے پروگرامز کی رہنمائی کی ۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان آن لائن لنک کے ذریعے تمام میٹنگز میں شامل رہے ۔

انہوں نے تمام شرکاء کی کاوشوں کو سراہا اور انہیں یقین دلایا کہ یونیورسٹی بہترین کارکردگی کے اپنے عزم کو برقرار رکھے گی۔

ڈاکٹر رمضان نے ایچ ای سی کی طرف سے بیان کردہ رہنما خطوط پر عمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کی طرف سے سعدیہ بخاری کو ڈاکٹر محمد کاشف، ڈاکٹر محمد سعید ناصر (ڈپٹی رجسٹرار اکیڈمکس) اور پروفیسر شفقت عباس نے شیلڈ پیش کی، اور ملتانی اجرک کا تحفہ پیش کیا۔

ڈپٹی رجسٹرار کیڈ پروفیسر ڈاکٹر سیعد ناصر نے کہا کہ ایمرسن یونیورسٹی پر امید ہے کہ اس کامیاب دورہ اور اس کے نتیجے میں این او سی کی منظوری اس کی ساکھ اور علمی حیثیت میں مزید اضافہ کرے گی۔

یہ کامیابی یونیورسٹی اور ایچ ای سی کے درمیان مضبوط شراکت داری کو فروغ دیتے ہوئے انگریزی، ریاضی اور زوالوجی میں اعلیٰ معیار کے پی ایچ ڈی پروگراموں کی ترقی میں معاون ثابت ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button