Breaking NewsEducationتازہ ترین
ایچ ای سی کی ٹیسٹ کونسل نے امتحان کےلئے رپورٹنگ ٹائم صبح سات بجے رکھ دیا
ایمرسن یونیورسٹی میں بھرتی کےلئے انٹری ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیاگیا اور یہ ذمے داری ایچ ای سی کی ٹیسٹنگ کونسل کو دی گئی جس نے مقامی کالج میں سنٹر بنایا اور امیدواروں کو صبح سات بجے رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔
جمعہ سے اتوار تک ٹیسٹ کےلئے امیدواروں کو صبح سویرے پہنچنا مشکل بنادیا گیا، خصوصاً جنوبی پنجاب کے دیگر شہروں سے آنے والے امیدواروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، انہوں نے ایچ ای سی حکام سے رپورٹنگ ٹائم کو بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔