Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی میں والی بال چیمپئن شپ کے مقابلے شروع

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ایچ ای سی کے اشتراک سے ایچ ای سی والی بال چیمپئن شپ کے زون زیڈ کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا۔

اس چیمپئن شپ میں زون زیڈ کی یونیورسٹیوں میں سے خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ رحیم یار خان، بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان اور جامعہ زرعیہ ملتان نے حصہ لیا۔

مقابلہ جات میں خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ رحیم یار خان نے بہاءالدین زکریا یونیورسٹی کو ہرا کر فائنل میچ جامعہ زرعیہ ملتان سے کھیلتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی، اور جامعہ زرعیہ ملتان نے بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کو ہرا کر دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔

اس تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز)تھے، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کھیل انسان کو نظم و ضبط سکھاتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ قوت برداشت،ضبط نفس، اتفاق اور اطاعت کا بھی جذبہ پیدا کرتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ طالب علمی کے زمانے میں اکثر طالب علموں کو کھیلوں سے دلچسپی ہوتی ہے، ان کے کھیلنے سے دل کی حرکت تیز ہو جاتی ہے جس سے خون تیزی سے جسم کے ہر حصے میں گردش کرتا ہے جو کہ بچوں کو صحت مند اور توانا رکھتا ہے۔

ڈائریکٹر سپورٹس محمد ارقم اقبال کا کہنا تھا کہ زرعی یونیورسٹی ملتان طلباء و طالبات کو پڑھنے کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدانوں میں آگے بڑھنے کا مکمل پلیٹ فارم مہیا کر رہی ہے۔
انہوں نے وائس چانسلر کے ہمراہ کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔

ریفری کے فرائض خوشنود علی خان، اجمل علی اور رانا بلال نے سر انجام دیے، سپورٹس کوچ قیصر جاوید بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button