Breaking NewsEducationتازہ ترین
کالجز اور یونیورسٹیوں میں گرمی کی چھٹیوں کا اعلان
کالجز اور یونیورسٹیز میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا، 6 جون کو کالجز اور یونیورسٹیز بند ہوجائیں گی۔
سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن جاوید اختر محمود نے چھ جون سے کالجز اور یونیورسٹیز میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے، محکمہ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اعلان کے مطابق 5 جون کے بعد کالجز اور یونیورسٹیز میں چھٹیوں کا آغاز ہوجائے گا۔