Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے چھ ڈویژنوں میں عارضی ڈائریکٹر کالجز تعینات کردئیے

ڈائریکٹر کے عہدے کے لیے انٹرویوز میں سلیکٹ ہونے والے پروفیسر مستقل پوسٹنگ کے آرڈرز جاری ہونے کے انتظار میں تھے کہ چار ستمبر کو ڈائریکٹر منتخب ہونے والی سمری کو مسترد کر دیا گیا ہےش اور چیف منسٹر کی جانب سے یہ ہدایت کی گئی ہے کہ نئے سرے سے پینلز بنائے جائیں، اور سارا پروسیجر پھر سے کیا جائے۔

اب تک ڈائریکٹرز کی سیٹوں پر کام کرنے والوں کی مدت ختم ہو چکی تھی، جس پر چھ ڈویژنوں کے ڈائریکٹرز تبدیل کردئیے گئے ہیں۔

جاری مراسلے میں کہا گیاہے کہ چھ ڈویژنوں میں ڈائریکٹر کالجز کو 89(تین ماہ)کے لئے ایڈیشنل چارج پر تعینات کیا جاتا ہے، ان میں ڈائریکٹر محمد اشفاق کو بہاولپور ڈویژن ، مسٹر ندیم احمد قریشی کو ڈیرہ غازی خان ڈویژن، ڈاکٹر ابوالحسن کو ملتان ڈویژن، مسٹر محمد زاہد کو لاہور ڈویژن، شی احمد سیٹھی کو راولپنڈی ڈویژن ، اور سرفراز احمد کو سرگودھا ڈویژن تعینات کیا گیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button