Breaking NewsEducationتازہ ترین
لیہ یونیورسٹی میں کنٹرولر، خزانہ دار اور رجسٹرار کی تعیناتیاں
ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے یونیورسٹی آف لیہ میں رجسٹرار، کنٹرولر اور خزانہ دار کی تعیناتی کے احکامات جاری کردئے ۔
تفصیل کے مطابق ایچ ای ڈی نے یونیورسٹی آف لیہ میں قائم مقام وائس چانسلر کی تعیناتی کے بعد مرکزی سیٹوں پر بھی تعیناتیاں کردیں، جس کے مطابق ڈاکٹر اظہر عباس خان ایسوسی ایٹ پروفیسر ایگری کالج کو رجسٹرار ،جبکہ لیہ یونیورسٹی کے ڈپٹی رجسٹرار راشد اقبال کلاسرا کو کنٹرولر امتحانات، جبکہ زکریا یونیورسٹی کے ڈپٹی خزانہ دار محمد اقبال کو خزانہ دار کا اضافی چارج دے دیا۔
جاری مراسلے کے مطابق ان تمام افسروں کو تین ماہ تک یا مستقل بنیادوں پر تعیناتی تک کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔