Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایچ ای ڈی : مرد و خواتین اساتذہ کی گریڈ 20 میں ترقی کے لئے 260 کیسز طلب

سرکاری کالجز کے مرد وخواتین اساتذہ کی گریڈ 20 میں ترقی کےلئے 260 کیسز طلب کرلیے گئے۔

ڈی پی آئی کالجز نے ڈائریکٹر کالجز کو مراسلہ ارسال کیا ہے کہ مرد و خواتین کے 260 کیسز اٹھارہ سے انیس اور انیس سے بیس میں ترقی کے لیے فوری طور پر طلب کیےگیے ہیں، ان میں سو کیسز سنیارٹی لسٹ جنوری 2022 سنیارٹی نمبر 1351 تا 1450 گریڈ انیس سے بیس میں ترقی کے مرد ایسوسی ایٹ پروفیسرز سنیارٹی لسٹ یکم اگست 2022 کے مطابق سنیارٹی نمبر 167 تا 328 اور گریڈ انیس سے بیس میں ترقی کے لیے ایک سو آٹھ کیسز سنیارٹی لسٹ اکتیس مئی 2023 کے مطابق سنیارٹی نمبر 261 تا 368 تک کے ہیں۔

تینوں طرح کے کیسز تیار کر کے ڈویژنل ڈائریکٹرز سے ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کالجز پنجاب پہنچانے کی تاریخ دس نومبر 2023 مقرر کی گئی ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button