Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایچ ای ڈی کا دفتر تبدیل، معاملات درہم برہم ہوگئے

ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی بلڈنگ تبدیل، صوبے بھر کے کالجز اور یونیورسٹی کے معاملات درہم برہم ہوگئے۔

محکمہ ہائیر ایجوکیشن کو مین بلڈنگ سول سیکرٹریٹ سے نکال دیا گیا ہے، اکیڈمک ونگ کو جو بورڈز اور یونیورسٹیوں کو ڈیل کرتا ہے کو لاہور تعلیمی بورڈ کی بلڈنگ میں شفٹ کیا گیا ہے، باقی شعبہ جات جیسے اسٹیبلشمنٹ کے تمام سیکشنز اور پلاننگ و مالی امور وغیرہ کو لیک روڈ پر واقع سکول کلیہ البنات کی بلڈنگ کا ایک ونگ لیکر وہاں منتقل کیا جا رہا ہے، ابھی تک سارا ریکارڈ بوری بند ہے۔

ذرائع کے مطابق اسے نئی جگہوں پر سیٹ ہونے میں ہفتہ دس روز لگ سکتے ہیں، تمام اہم امور جیسے انیس سے بیس میں ترقی پانے والے مرد و خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسرز جن کے پوسٹنگ آرڈرز متوقع تھے، سترہ سے اٹھارہ میں ترقی کے لیے محکمانہ پرموشن کمیٹی اور روز مرہ کے تمام امور اب شفٹنگ کے بعد ہی ادا ہوسکیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button