Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی اور ویمن یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلرز کےلئے درخواستیں طلب

زکریا یونیورسٹی ، ویمن یونیورسٹی ملتان سمیت 19 یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کےلئے درخواستیں طلب کرلی گئیں ۔

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب کی 19 یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر کی تعیناتیاں کرنے کےلئے درخواستیں طلب کی ہیں ، ملتان کی دو یونیورسٹیوں زکریا یونیورسٹی اور ویمن یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے مدت بل ترتیب اگست ستمبر میں مکمل ہوجائے گی۔

جن یونیورسٹیوں کےلئے درخواستیں طلب کی گئیں ہیں، ان میں زکریا یونیورسٹی ملتان، یونیورسٹی آف گجرات ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد ، گورنمنٹ کالج لاہور، یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، یونیورسٹی آف کمالیہ، یونیورسٹی آف لیہ، یونیورسٹی آف نارووال ، ویمن یونیورسٹی ملتان، گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی لاہور، فاطمہ جناح یونیورسٹی لاہور راولپنڈی،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سیالکوٹ ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ویمن فیصل آباد، گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور، یونیورسٹی آٖف انجینئرنگ لاہور، ٹیکسلا اور رحیم یار خان شامل ہیں ۔

درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 5 مئی مقرر کی گئی ہے، جس کے بعد کوئی درخواست قابل قبول نہیں ہوگی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button