Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

خواتین لیکچررز پاک سٹڈیز کا ایک اور امتحان آگیا

نو منتخب خواتین لیکچررز پاک سٹڈیز کے پہلے پوسٹنگ آرڈرز معطل، اٹھائیس اپریل کو اولیت کے لیے پھر طلب کرلیاگیا۔

تفصیل کے مطابق ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے نئی منتخب ہونے والی 19 پاکستان سٹڈیز کی لیکچررز کو مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ ویکنسی پوزیشن تبدیل ہو گئی ہے، اس لیے پہلے پوسٹنگ آرڈرز معطل کر دئیے گئے ہیں، وہ دوبارہ نئی پوسٹنگ اولیت دینے کے لیے اٹھائیس اپریل 2023 کو آٹھ بجے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین اسلام پورہ لاہور میں آکر نئی ویکنسی پوزیشن کے مطابق اپنی نئی ترجیحات سے آگاہ کریں۔

واضح رہے اس سے قبل جاری ہونے والی ویکنسی پوزیشن کے مطابق صوبے بھر میں 32اسامیاں تھیں، اس صورتحال میں نو منتخب خواتین لیکچررز میں بڑی تشویش پائی جارہی ہے کہ اچانک ساری ویکنسی پوزیشن تبدیل کر کے معاملے کو مشکوک بنا یا جارہا ہے ، جو ویکنسی لسٹ پہلی مرتبہ جاری کی گئی تھی وہ الگ تھی اتنی ساری اسامیاں کیوں ختم کردی گئیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button