Breaking NewsEducationتازہ ترین
کالجز میں طلباء ،عملے اور اساتذہ کی حاضری بائیو میٹرک کرنے کا فیصلہ

ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ سائنس کالج میں طلباء ، عملے اور اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانے کےلئے بائیو میٹرک میڑک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پہلے مرحلے میں اساتذہ اور کالج عملے کی حاضری بائیو میٹرک کی جائے گی، جبکہ دوسرے مرحلے میں طلباء کو بھی بائیو میٹرک پر منتقل کردیا جائے گا۔
اس بارے میں پرنسپل ڈاکٹر ظفر اقبال کا کہناہے کہ بائیو میٹرک کی مشین جلد نصب کردی جائے گی، تاکہ ایچ ای ڈی کے احکامات کے مطابق پہلے مرحلے پر عملدرآمد شروع ہوسکے، بائیو میٹرک ہونے سے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔
سائنس کالج جنوبی پنجاب کا پہلا کالج ہوگا، جس میں بائیو میڑک سسٹم نصب کیا جائے گا۔