Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایچ ای ڈی : کینٹینوں کے معاملات شفاف بنانے کےلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم

سرکاری یونیورسٹیوں میں کینٹنوں کے معاملات شفاف بنانے کےلئے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم، تین وائس چانسلرز 20 ویں گریڈ کے افسر کے ماتحت کام کریں گے۔

تفصیل کے مطابق ایچ ای ڈی پنجاب کے انوکھے فیصلے نے اساتذہ میں تشویش کی لہر دوڑا دی۔

جاری مراسلے کے مطابق ایچ ای ڈی نے صوبے بھر کی سرکاری یونیورسٹیوں میں کینٹینوں کے معاملات میں شفاٹفیات لانے کےلئے ایک کمیٹی بنادی، جس کے کنوینئر سپیشل سیکرٹری ایچ ای ڈی ہوں گے، جبکہ ممبران میں وائس چانسلر ایجوکیشن یونیورسٹی ڈاکٹر طلعت پاشا، وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی شاہ، ، وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر شگفتہ ناز ہوں گی، جبکہ سیکرٹری چیئرپرسن پی ایچ ای سی ہوں گی۔

کمیٹی تمام سرکاری یونیورسٹی کی کینٹین اور کیفے کی نیلامی کو شفاف بنائے گی ،کمیٹی پیپرا رولز کے مطابق ان دکانوں کو چلائے گی، اور خوراک کی کوالٹی کو بہتر بنا نے کےلئے اقدامات کرے گی۔

کمیٹی ہر یونیورسٹی میں اپنا ایک نمائندہ مقرر کرے گی ، کمیٹی 15 میں رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش کیا کرے گی۔

کمیٹی کی تشکیل نے اساتذہ کی بے توقیری پر شدید احتجاج کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ تمام وائس چانسلر سینئر پروفیسر ہیں، جو گریڈ 21میں ہیں جبکہ ان کوایسی کمیٹی میں رکھا گیا ہے جس کا سربراہ ایک جونیئر افسر ہے، جو افسوس ناک ہے۔
اگر حکومت اس معاملے میں اس قدر سنجیدہ ہے تو کسی پروفیسر کو اس کمیٹی کا کنوینئر بنایا جاسکتا تھا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button