Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

الیکشن کمیشن کی کاروائی کا خوف؛ ایچ ای ڈی میں کئے گئے تبادلے منسوخ کردیے گئے

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے سات اور آٹھ اگست کو انتظامی عہدوں پر کیے گئے تبادلے منسوخ کر دئیے ۔

سات اگست کو سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے ڈپٹی ڈائریکٹر بجٹ و فنانس ڈاکٹر شہزاد منور کو ٹرانسفر کر کے ان کی جگہ احتشام جان بٹ کو تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے، اگلے ہی روز ایڈیشنل چارج پہ تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز گوجرانولہ زاہد سے یہ چارج واپس لے کر ان کی خالی ہونے والی آسامی پر ڈاکٹر شہزاد منور کو تعینات کر دیا۔

انہوں نے لاہور والا عہدہ چھوڑ کر گوجرانولہ جوائن بھی کر لیا، مگر جب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے علم میں الیکشن کمیشن کے احکامات لائے گئے تو انہوں نے فوری طور پر تبادلے منسوخ کردیے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button