Paid ad
Breaking NewsEducationUncategorisedتازہ ترین

محکمہ ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب کی آفیشل ویب سائٹ کا افتتاح کر دیا گیا

سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب محمد الطاف بلوچ نے محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی آفیشل ویب سائٹ کا افتتاح کر دیا۔

اس سلسلے میں ایک افتتاحی تقریب ایجوکیشن سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی، جس میں ایڈیشنل سیکرٹریز عطاء الحق، طارق محمود اعوان، ڈپٹی سیکرٹریز محمد شاہد ملک، ڈاکٹر عظیم قریشی اور متعلقہ افسران موجود تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب محمد الطاف بلوچ نے کہا کہ محکمہ ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب کی ویب سائٹ کے ذریعے طلبہ کو ایجوکیشن سیکرٹریٹ کے شعبہ جات، ترقیاتی منصوبوں اور اہداف کے حوالے سے معلومات حاصل ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب کی ویب سائٹ ہائیر ایجوکیشن سے متعلقہ تمام معلومات کا احاطہ کرے گی ، اور اس کے ذریعے عوام کو محکمہ ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب کے تعلیمی منصوبوں اور سروسز کے حوالے سے معلومات میں مدد ملے گی۔

سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ جنوبی پنجاب کے تمام کالجز کی آفیشل ویب سائٹ تیار کرانے کے لیے سربراہان کو مراسلہ بھیجیں، انہوں نے کہا کہ ہر کالج کی ویب سائٹ کے ذریعے عوام کو عوامی تعلیمی منصوبوں کے پس منظر، مقاصد، قیام، ادارے کی تعلیمی خصوصیات، سلیبس اور انتظامی ڈھانچے سے متعلق آگاہی ہو سکے گی۔

محمد الطاف بلوچ نے ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب کی آئی ٹی ٹیم کو عالمی معیار کے مطابق ویب سائٹ بنانے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اس ویب سائٹ کے ذریعے محکمہ ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب کی سرگرمیاں دنیا بھر میں آن لائن ہو گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کالجز میں تمام سہولتوں کی دستیابی یقینی بنانا محکمہ ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب کے بنیادی مقاصد میں سے ایک ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button