Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تمام کالجز میں "دیوار افتخار” قائم کر کے نام نقش کرنے کا حکم

تعلیمی میدان میں قابلیت کا لوہا منوا کر مختلف شعبوں میں ملک و قوم کی خدمت کرنے والے سابق طلباء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے محکمہ ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب کا منفرد اقدام، تمام کالجز میں "دیوار افتخار” قائم کر کے نام نقش کرنے کا حکم دے دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب محمد الطاف بلوچ نے تعلیمی میدان میں نمایاں پوزیشن حاصل کر کے اپنے والدین اور اساتذہ کا سر فخر سے بلند کرنے اور مختلف شعبہ ہائے زندگی میں ملک و قوم کی خدمت کرنے والے سابق طلبہ کی حسن کارکردگی کے اعتراف میں ان کے نام کالجز کی "دیوار افتخار” پر نقش کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس اقدام کے تحت کالجز کے نمایاں مقام پر "دیوار افتخار” بنائی جائے گی، اور تمام ایسے سابق طلباء جو اس وقت سیاسی، سرکاری اعلیٰ عہدوں پر تعینات ہیں، اور مختلف شعبوں میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں، ان کے نام، زمانہ طالب علمی کے سال اور عہدے کے ساتھ "دیوار افتخار” پر لکھے جائیں گے۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب محمد الطاف بلوچ نے کہا کہ طلباء و طالبات ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، کالجز میں "دیوار افتخار” قائم کرنے کا مقصد باصلاحیت اور ذہین بچوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں اس نئی پود کا انتہائی گہرا تعلق ہے، جو سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہے۔قوم کے بچوں اور بچیوں نے تعلیمی میدان اور عملی زندگی میں جس طرز پر نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، وہ نہ صرف ملک و ملت بلکہ ان کے اساتذہ اور تعلیمی اداروں کے لیے بھی سرمایہ افتخار اور سربلندی کی حیثیت رکھتی ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button