Breaking NewsEducationتازہ ترین
ایچ ای ڈی نے سرکاری کالجز کے اساتذہ کی ترقی کےلئے اے سی آرز طلب کرلیں
جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسسٹنٹ پروفیسر اور ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدے پر ترقی کےلئے کیسز ڈی پی آفس میں جمع کروائے گئے مگر سال 2023 مکمل ہوچکا ہے، اس لئے اس میں ان کی اے سی آرز دوبارہ سے جمع کرائیں۔
جبکہ گزشتہ تین برس کی امتحانی نتائج بھی سات لف کریں اور کلیرنس سرٹیفکیٹ بھی ساتھ لگایا جائے کہ ان کے خلاف کوئی انکوائری اور آڈٹ اعتراض نہ ہو، یہ تمام تفصیل 15 اپریل تک جمع کرانا ضروری ہے ۔