Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سرکاری کالجز کے طلباء و طالبات کے لئے بسیں فراہم کی جائیں گی

پنجاب بھر کے سرکاری کالجز میں ٹرانسپورٹ کی کمی کو دور کرنے کےلئے بسیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سرکاری کالجز میں ٹرانسپورٹ سہولیات کے فقدان کی صورتحال پر محکمہ ہائر ایجوکیشن کالجز کو نئی بسیں فراہم کرے گا۔

پنجاب کی ہر ڈویژن میں آٹھ آٹھ بسیں فراہم کی جائیں گی۔بسیں خواتین اور کو ایجوکیشن والے کالجز کو فراہم کی جائیں گی۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے ڈائریکٹر کالجز سے کالجز کی نامزدگیاں مانگ لیں،محکمہ ہائر ایجوکیشن کے مطابق خواتین کالجز کو ترجیح دی جائے گی،لاہور کے مختلف کالجز میں ٹرانسپورٹ کی کمی ہے۔

بعض خواتین کالجز میں ٹرانسپورٹ موجود ہی نہیں ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button