ویمن یونیورسٹی کی طالبہ ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کرگئی
ویمن یونیورسٹی میں اس وقت بی ایس کے امتحانات جاری ہیں۔
گزشتہ روز ہسٹری کی ایک طالبہ کی طبیعت پیپر کے بعد خراب ہوگئی، جس کی اطلاع اس نے اپنے والدین کو دی، جنہوں نے اسے بس میں آنے کا کہا، بس میں سوار ہوتے ہی طالبہ بے ہوش ہوگئی، جس پرا س کو بس سے اتار کر طبی امداد دینے کی کوشش کی گئی اور 1122 کو بلایا گیا جو اسے نشتر ہسپتال لے گئی مگر طالبہ جانبر نہ ہوسکی، اور خالق حقیقی سے جا ملی۔
ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ناشتہ نہ کرنے کے سبب طالبہ کا بی پی لو ہوگیا جس کی وجہ بے ہوشی طاری ہوگئی جو موت کا سبب بنی۔
یونیورسٹی حکام نے پیش آنے والے دردناک سانحہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ طالبہ کو بروقت طبی امداد دی گئی ہے اور ریسکو کو بلایا گیا، طالبہ کی طبیعت صبح سے خراب تھی اس کے والدین نے بھی تسلیم کیا کہ طالبہ نے انہیں بلایا تھا مگر وہ لیٹ ہوگئے۔
سوشل میڈیا پر چلنے والے افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے یونیورسٹی میں واٹر فلٹریشن پلانٹ موجود ہے اور ڈسپنسر بھی موجود تھا مگر اللہ کا حکم آگیا تھا اس تعلیمی ادارے کی ساکھ خراب کرنے کےلئے کچھ افراد اس افسوس ناک واقعہ کو غلط رنگ دے رہے ہیں ۔