ایمرسن یونیورسٹی میں بڑی بیٹھک

شعبہ اردو ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے زیر اہتمام معروف ادیب اور سکالر ڈاکٹر عبیداللہ کھوکھرسیکرٹری سکولزایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے اعزاز میں ادبی تقریب کا اہتمام کیا گیا، اس نشست کی صدارت ڈاکٹر محمد رمضان،وائس چانسلرایمرسن یونیورسٹی ملتان نے کی۔
صدارتی کلمات میں وائس چانسلر نے ادب اور سماج کے تعلق پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ادیب اور بالخصوص شاعر کن کن طریقوں سے ہمارے مزاج کی آب یاری کرسکتاہے۔انھوں نےمزید کہا کہ ادب کو پڑھے بغیر زندگی کے رویوں کی تفہیم ممکن نہیں۔
ڈاکٹر ابرارعبدالسلام صدر شعبہ اردو نے ڈاکٹر عبیداللہ کھوکھر کی شعری اور نثری خدمات پر مفصل گفتگو کی۔خاص طور پر سول سروسز سے تعلق رکھنے والے ادبا کی صف میں شمار کرتے ہوئے ان کے ادبی مقام پر روشنی ڈالی۔خواجہ مظہر الحق ایڈیشنل سیکرٹری سکولزنے بھی ان کی شخصیت پر گفتگو کی۔
ڈاکٹر سامعہ کومل نے صاحبِ نشست کی شاعری کے موضوعات پر تفصیل سے اظہار خیال کیا۔منیر احمد نے ان کے فرنامے”نیلے پربتوں کے اس پار”کا جائزہ پیش کیا۔
تقریب کے آخر میں مہمان اعزازڈاکٹر عبیداللہ کھوکھر نے اپنے علمی، ادبی اور انتظامی سفر پر روشنی ڈالتے ہوئے اردو طلباو طالبات کی علمی، ادبی ،تدریسی اور فکری رہنمائی کی۔
آخرمیں انھوں نے اپنی شاعری اور نثر کے چند نمونے پیش کیے۔اس تقریب کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر سجاد نعیم نے اداکیے۔