Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زرعیہ : "اپنی شخصیت کو کیسے پہچانیں” کے موضوع پر سیمینار

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹ افیئرز کے زیر اہتمام "اپنی شخصیت کو کیسے پہچانیں” کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار کے گیسٹ سپیکر ابو سعد تھے، اس موقع پر پرنسپل آفیسر سٹوڈنٹ افیئرز پروفیسر ڈاکٹر محمد اشفاق نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی ملتان کی یہ روایت رہی ہے کہ ایسی ورکشاپس اور سیمینار کے انعقاد سے اپنے طلباء و طالبات کو یہ موقع فراہم کریں کہ وہ اپنی شخصیت کو باآسانی پہچان کر ملک و قوم کی بہتر انداز میں ترجمانی کر سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس ادارہ میں تعلیم اور ریسرچ کے ساتھ ساتھ طلباء کو اچھا انسان بنانے پر توجہ دی جاتی ہے۔

گیسٹ سپیکر ابو سعد نے کہا کہ اگر ہم مسلمان قران و حدیث کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھال لیں تو اپنی شخصیت کو بہتر انداز میں پہچان سکتے ہیں، ہم بنیادی طور پر مسلمان ہیں اور ہماری پہچان اسلام ہے اگر اسی پر زندگی گزاریں گے تو کامیابی ہمارا مقدر ہوگی۔جب ایک بندہ اپنی صلاحیتوں کو ابتدا سے پہچان لے تو اس کی کامیابی کے امکان دوسروں سے زیادہ روشن ہوتے ہیں۔جو اس کی ہمہ جہت ترقی میں یقینا مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مثال کے طور پر کچھ بچے اپنی صلاحیتوں کا اندازہ لگا لیتے ہیں لیکن جو بچے یہ ہرگز نہیں جانتے کہ وہ کس طرح اپنے شوق اور دلچسپی کی بنیاد پر اپنی صلاحیتوں کو پہچانیں۔اگر آپ کسی ایسی سرگرمی میں حصہ لے رہے ہیں تو کوشش کریں کہ اس کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کو پہچانیں۔

ڈاکٹر مرزا عبدالقیوم، ڈاکٹر نگہت رضا، ڈاکٹر عثمان جمشید، ڈاکٹر مرزا عابد نے کہا کہ جامعہ زرعیہ ملتان اپنے طلباء و طالبات کو مختلف سٹوڈنٹس سوسائٹیز کے ذریعے یہ پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے کہ وہ خود اپنے آپ کو پہچان کر یہ فیصلہ کریں کہ انہیں سپورٹس پسند ہے، آئی ٹی یا ٹیکنالوجی وغیرہ کے ماہر ہیں، ذرا غور کرنے سے یہ طے کر سکتے ہیں کہ وہ کن کن صلاحیتوں کے مالک ہیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر انصر نعیم اللہ سمیت دیگر فیکلٹی اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button