Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

آئی بی اے کا بڑا اقدام، اعلیٰ عہدوں پر تعینات 19 ایلومنائی کی تصاویر جاری

پاکستان کے بزنس ایجوکیشن کے سب سے قدیمی اور بہترین ادارے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن – IBA کراچی نے سال 2022 کے دوران اعلیٰ عہدوں پر تعینات ہونے والے اپنے 19 ایسے ایلومنائی کی تصاویر اور لسٹ جاری کر دی ہے جو برینڈ ایمبیسڈر کے طور پر بیرون ملک اور ملک بھر میں اعلیٰ عہدوں پر تعینات ہو کر انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی کا نام روشن کر رہے ہیں۔

انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی سے فارغ التحصیل ان 19 نامور شخصیات میں ملتان سے تعلق رکھنے والے پروفیسر ڈاکٹر شوکت ملک کا نام بھی شامل ہے ، جو 2022 میں ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں وائس چانسلر رہے ہیں ،اور اب یونیورسٹی آف لیہ کے موجودہ وائس چانسلر ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر شوکت ملک نے 1990 میں انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی سے نمایاں نمبروں میں ایم بی اے کیا تھا، اور اس کے بعد وہ مختلف اداروں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبرز مختلف یونیورسٹیوں کے ممبر سنڈیکیٹ رہنے کے ساتھ ساتھ زکریا یونیورسٹی میں تقریبا تمام کلیدی عہدوں پر فائز رہے ہیں ۔

وہ زکریا یونیورسٹی میں کامرس، لا ء اور بزنس ایڈمنسٹریشن کے ڈین بھی رہے ہیں ، اور انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس زکریا یونیورسٹی کے بانی ڈائریکٹرز کے طور پر بھی گزشتہ کئی سالوں سے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

ان کی تعلیم کے شعبے میں خدمات کے اعتراف میں انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی نے 2022 کے برانڈ ایمبیسڈر کے طور پر نمایاں خدمات سر انجام دینے والے افراد کی فہرست میں ان کا نام شامل کیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button