Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی ملتان دو روزہ آئیڈیاز ڈیزائن کے مقابلے شروع ہوگئے

ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ ملتان بزنس انکوبیشن سنٹر اور سماجی تنظیم شعور فاؤنڈیشن فار ایجوکیشن اینڈ اویئرنس کے تعاون سےدو روزہ آئیڈیا ڈیزائن مقابلہ کا انعقاد کیا گیا ۔

جس کا افتتاح ڈائریکٹر ڈاکٹر ماریہ کنول نے کیا، مقابلے میں شرکت کےلئے طالبات کو "خواتین کو اقتصادی طور پر بااختیار بنانا، صنفی بنیاد پر تشدد کا مقابلہ ، خواتین کے حقوق کی آواز کو بلند کرنا ” کے اختراعی آئیڈیاز اور پروجیکٹس ڈیزائن کرنے کے اہداف دئے گئے ۔

ایونٹ کی میزبان ڈائریکٹر ماریہ کنول نے بریفنگ دیتے ہوئے کہ کہ ان مقابلوں کا مقصد طالبات کو ان کی تخلیقی صلاحتیوں کوجلا بخشنا ہے ، جس کے لئے شعور فاونڈیشن کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ان مقابلوں میں جو طالبات حصہ لے رہی ہیں، ان کے آئیڈیاز کو ججز فائنل کریں گے ۔

اس موقع پر مہمان خصوصی پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ یہ بہت خوش آئند بات ہے کہ ویمن یونیورسٹی نے ایک ایسے ایونٹ کا انعقاد کیاز جس کا مقصد طالبات کو نوکری کرنے کے بجائے نوکری پید اکرنے والی اور دوسروں کو روز گار فراہم کرنے کی تربیت گی گئی ۔
طالبات کی آئیڈیاز نے واضح کیا کہ وہ تخلیقی سطح پر کسی طور مردوں سے کم نہیں، ان کے آئیڈیاز کی کمرشل ویلیو بھی کم نہیں ہے ، ان آئیڈیاز کو کمرشل کیا جانا ضروری ہے۔

مقابلے میں شرکت کرنے والی طالبات دوسری طالبات کے لئے مشعل راہ ہیں کہ اپنی زندگی آپ پیدا کرنا ہی کامیابی ہے۔
آئیڈیا ڈیزائن کا مقابلہ تنقیدی سوچ، انٹرپرینیورشپ اور بزنس کمیونیکیشن پر جامع تربیت اور صلاحیت میں اضافے کےلئے منعقد کیا گیا۔

پہلے روز ٹرینر وقار طیّب نے طالبات کو اپنے "بزنس آئیڈیاز کو کیسے پیش کرنا چاہیے” اس کے طریقے کار اور تکنیک کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔

آج مقابلوں کے دوسرے روز فاتحین کا اعلان کیا جائے گا، اور اختتامی تقریب منعقد کی جائے گی ۔

تقریب میں اساتذہ اور طالبات نے بھی شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button