Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

جو ٹاسک ملا، وہ پورا کیا، افتخار احمد

ملتان سلطانز کے بیٹر افتخار احمد کا کہنا ہے کہ تسلیم کرتے ہیں بری فلڈنگ کی، جو ٹاسک دیاگیا وہ احسن طریقےسے پورا کیافیلڈنگ خراب کی آئندہ کیچ گرانے سے بچنے کی کوشش کریں گے ۔

پریس کانفرنس ملاحظہ فرمائیں ۔

میچ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے افتخار کا کہنا تھا فیلڈنگ پر ہماری بہت بحث ہوئی ہے، رضوان سے بھی کیچ ڈراپ ہوا جو ہوتا نہیں ہےمیں سوچ کر آیا تھا کہ جس طرف کی باؤنڈری چھوٹی ہے اسے ٹارگٹ کروں ،ہماری باولنگ بہت مضبوط ہے ، لاہور کی بولنگ کو دیکھا جائے تو پورے پاکستان کی بولنگ ادھر ہے شروع میں مشکل لگ رہا تھا مگر خوشی ہے کہ ہم جیت گئے ۔

پیچ پر گیند سیم ہو رہا تھا مگر رضوان بہت اچھا کھیلا اور گیم کو بنایا ،فیصل اکرم بیسٹ ایمرجنگ ٹیلینٹ میں سے ایک ہے، یہ وکٹ فاسٹ باولر تھا اس لیے فاسٹ باولر کھیلائے فیصل اکرم کو بھی چانس ملے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے لیف رائٹ کمبینیشن کے ساتھ جانا تھا اس لیے مجھ سے پہلے ڈیویڈ ویلیے کو بھیجا گیا ،سلطان کی طاقت بیٹنگ بولنگ دونوں ہے شاہین اور میرے درمیان جو ہوا یہ کرکٹ کی خوبصورتی ہے۔

شاہین ہمارا ٹیم میٹ ہے کپتان بھی ہے، اسے غصے سے دیکھنا مشکل کام تھا ہم نے فیلڈنگ بری کی ہے یہ تسلیم کرتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button