Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

احساس وسیلہ تعلیم ڈیجیٹل کیلئے رجسٹریشن شروع

حکومت کی جانب سے 15 لاکھ پسماندہ بچوں کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی کیلئے احساس وسیلہ تعلیم ڈیجیٹل پروگرام کے تحت رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا ہے۔

بتایاگیا ہے کہ حکومت نے احساس وسیلہ تعلیم ڈیجیٹل کیلئے رجسٹریشن شروع کردی، ماہانہ وظائف کیلئے رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کیلئے آن لائن رجسٹریشن سسٹم اور ایپ بھی متعارف کرا دی گئی ہے۔

اس منصوبے کے تحت لڑکوں کو 1500 اور لڑکیوں کو 2 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیاجائے گا، منصوبے کا مقصد معاشرے کے پسماندہ طبقات میں تعلیم کو فروغ دینا ہے، رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کیلئے آن لائن رجسٹریشن سسٹم اور ایپ بھی متعارف کرا دی گئی ہے۔

اب والدین یا طلباء گھر بیٹھے تعلیمی وظائف کیلئے آن لائن درخواست جمع کرا سکیں گے، منصوبے کے تحت دیہی علاقوں کے بچوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button