Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

معاشی مسائل میں گھری زکریا یونیورسٹی میں خلاف قانون دو انجینئرز تعینات

زکریا یونیورسٹی اس وقت معاشی بحران میں پھنسی ہے مگر انتظامیہ نے نوازنے کاسلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، ایڈہاک پرکام کرنے والے دو انجینئرز جو قانون کی روسے کسی بڑی پوسٹ پر ترقی دے کر تعینات نہیں کئے جاسکتے تھے وائس چانسلر نے اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے تعینات کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یو اسسٹنٹ انجینئر ہاشم گلزار پاشا اور علی کھوکھر 2015 میں ایڈہاک پر بھرتی ہوئے تھے، جس میں وقفے وقفے سے توسیع کی جاتی رہی یہ دونوں تاحال ایڈہاک پر ہی تھے اور ان کی کارکردگی کی وجہ سے ان کو مستقل نہیں کیا جاسکا مگر موجودہ وائس چانسلر نے دونوں کو اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے یونیورسٹی انجینئرز بنادیا جبکہ یونیورسٹی میں پہلے ہی ‘یونیورسٹی انجینئرز’ موجود ہیں اور کام کررہے ہیں۔

جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وائس چانسلر نے 16(4)کی اختیارات استعمال کرتے ہوئے ہاشم گلزار کو سول اور ،محمد علی کھوکھر کو یونیورسٹی انجینئر الیکٹریکل تعینات کیا جاتا ہے، تاہم ایڈہاک تقرری کی دیگر شرائط و ضوابط برقرار رہیں گے اور وہ اس اسائنمنٹ کی بنیاد پر ریگولرائزیشن، سنیارٹی، پروموشن اور معاوضے کا دعویٰ نہیں کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم سیٹیوں پر تعیناتی پر کےلئے ہمیشہ مستقل انجینئرز کو تعینات کیا جاتا ہے کیونکہ ایڈہاک پرکام کرنے والے یونیورسٹی کے ملازمین نہیں ہوتے نہ ان کو باقاعدہ تنخواہ جاری ہوتی ہے ان کو ڈیلی کی اخراجات سے ادائیگی کی جاتی ہے، ایسے میں یہ تعیناتیاں یونیورسٹی حلقوں میں باعث بحث بن گئی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button