Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی: ڈاکٹر سعدیہ ارشاد کی غیر قانونی پروفیسر آف مینجمنٹ سائنسز تقرری کیس کی سماعت مکمل

ویمن یونیورسٹی ملتان کے سابق ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر سعدیہ ارشاد کی غیر قانونی پروفیسر آف مینجمنٹ سائنسز تقرری کیس کی سماعت مکمل، فیصلہ رواں ہفتے متوقع

تفصیل کے مطابق ویمن یونیورسٹی کے سابق ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر سعدیہ ارشاد کے خلاف پروفیسر صفدر حسین طاہر نے عدالت عالیہ میں رٹ پٹیشن دائر کی تھی، جس میں ان کے مؤقف کو تسلیم کرتے ہوئے چانسلر/گورنر کو فوری سماعت کرنے اور کارروائی کرنے کے احکامات دئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
ویمن یونیورسٹی کے سلیکشن بورڈ اجلاس پر انگلیاں اٹھ گئیں، ڈاکٹر سعدیہ کی بطور پروفیسر تقرری مشکوک

جس پر گورنر پنجاب نے اس کیس کی سماعت کی جس میں ڈاکٹر سعدیہ ارشاد اور یونیورسٹی حکام کے ساتھ ساتھ درخواست گزار ڈاکٹر صفدر حسین طاہر نے اپنا موقف پیش کیا، جس کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے۔

گورنر ہاؤس ذرائع کے مطابق ڈاکٹر صفدر حسین طاہر کے موقف کو تسلیم کرلیا گیا ہے، تفصیلی فیصلہ جلد جاری کردیا جائے گا، جس میں ڈاکٹر سعدیہ ارشاد اپنی پوزیشن ڈیفنڈ کرنے میں ناکام رہی ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button