Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں غیر قانونی رہائشیوں کا انکشاف، گھر فوری خالی کرنے کا حکم

زکریا یونیورسٹی کی رہائشی کالونیوں میں بڑھتی ہوئی چوریوں کی روک تھام کےلئے کئے گئے اقدام کے دوران انکشاف ہوا کہ بڑی تعداد میں غیر قانونی پرائیویٹ افراد ان رہائشی کالونیوں میں رہتے ہیں اور گھروں پران کا قبضہ ہے جبکہ متعدد ریٹائرڈ افراد بھی گھر خالی کرنے کاتیار نہیں، جس پر یونیورسٹی حکام نے سخت اقدام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ رہائشی کالونیوں میں بڑی تعداد میں ایسے افراد رہ رہےہیں جو پرائیویٹ ہیں اور ان کو الاٹمنٹ بھی نہیں ہے، یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ زیادہ تر ریٹائرڈ ملازمین جن کی رعایتی مدت بھی ختم ہو چکی ہے، مکان خالی کرنے کے نوٹسز جاری ہونے کے باوجود اب بھی غیر قانونی طور پر مکان پر قابض ہیں۔

کالونیوں کے الاٹیز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی پرائیویٹ شخص ان کے گھر پر قابض نہ ہو یا ان کے ساتھ رہائش پذیر ہو اور ریٹائرڈ ملازمین کو وارننگ دی جاتی ہے کہ وہ (15) دنوں کے اندر مکانات خالی کر دیں، ایسا نہ کرنے پر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی جائے گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button