آئی ایس او کے احتجاجی ریلیاں
آئی ایس او پاکستان کی جانب سے ملک کے بڑے شہروں لاہور، اسلام آباد، پشاور، ملتان، کراچی، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں اسرائیل مردہ باد ریلیاں نکالی گئیں ۔
ملتان میں پریس کلب سے چوک نواں شہر چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں ملتان کی تمام یونیورسٹیز سے طالب علموں نے شرکت کی ۔
اس موقع پر ڈویژنل صدرڈاکٹر جوہر عباس کا کھنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے کچھ افراد کے وفد کا جس میں سرکاری چینل کے میڈیا پرسنز اور کچھ ایسے افراد بھی شامل ہیں جو ماضی میں حکومتی اہم ذمہ داریوں پر بھی فائز ہیں یہ عمل پاکستان کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو نارملایز کرنے کی ایک گھناونی سازش ہے اور یہ امریکی و سامراجی ایجنڈے کو پاکستان میں پایہ تکمیل تک پھنچانے کی سازش ہے لہٰذا پاکستانی عوام کبھی یہ نھیں ہونے دیگی اور ہم ان افراد کو یہ واضح پیغام دینا چاھتے ہیں کہ اسرائیل ایک ناجائز اور غاصب ریاست ہے اور پاکستانی عوام اسرائیل سے نفرت کرتی ہے اور ہماری تمام ہمدردیاں مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔
آئی ایس او کے جوان ہر ایسی سازش کے خلاف آخری تک جانے کو تیار ہیں۔
اس موقع پرضلعی رہنما ایم ڈبلیو ایم فخر نسیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی نے قیام پاکستان کے بعد سب سے پھلے فلسطین کی حمایت کا اعلان کیا ، اور اسرائیل کو عالم اسلام کا دشمن قرار دیا ہے اور اسرائیل کے ساتھ ہر طرح کے سیاسی سماجی اور معاشی تعلق کا بائیکاٹ کیا ۔
لہٰذا اگر اج یہ عمل اور حرکات پاکستان کے آئین اور دستور سے غداری ہے لہٰذا پاکستانی عوام میں اس بارے شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے لہٰذا اس گھناونی سازش کے پیچھے جو مکار اور غدار ٹولہ ہے اسے قرار باقی سزا دی جائے۔
اس حتجاجی ریلی مرد و خواتین کی ایل کثیر تعداد موجود تھی ۔
ریلی میں شرکاءنے امریکہ اسرائیل مخالف بینر اور اشتہار اٹھائے ہوئے اور امریکہ و اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی، اور آخر میں اسرائیلی پرچم کو نذر آتش بھی کیا گیا۔