Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ڈی پی آئی سکولز جنوبی پنجاب کا بڑا اجلاس

ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن سیکنڈری ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب ملتان مسز زاہدہ بتول کی زیر صدارت جنوبی پنجاب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرزںکا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کا بنیادی مقصد سکولوں میں تمام تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لینا تھا ۔

اجلاس میں جو معاملات زیر غور آئے، ان میں تعلیمی کیلنڈر2023 کا جائزہ، ہائیر سیکنڈری سکولوں میں فرسٹ ائیر داخلہ مہم، ہائی سکولز میں اورینٹیشن سیشن کا انعقاد، فرسٹ ٹرم امتحانات کا انعقاد ، سکولوں میں نرسریوں کا فروغ ، مون سون پلانٹیشن ، میاں واکی جنگلات فیز 1, 2 کا جائزہ ، یوم آزادی کی تقاریب کا انعقاد، کھیلوں کے میدانوں اور سامان کا جائزہ, سکولوں کی عمارتوں کی بہتری ، موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سکول کھولنے کی تیاریاں اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کی تدابیر کا جائزہ لیا گیا۔

مسز زاہدہ بتول نے شرکاءکو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں تمام سکولوں میں ان اقدامات کے نفاذ کو یقینی بنائیں۔

اجلاس میں محمد قمر لودھی ڈویژنل ڈائریکٹر (سکینڈری) ملتان ڈویژن، سید محمود نبی ڈی ای او (سکینڈری) خانیوال، مسز شازیہ انور ڈی ای او (سکینڈری) وہاڑی، کستورہ جی شاد ڈی ای او (سکینڈری) لودھراں، ملک سرفراز احمد ڈی ای او (سکینڈری) بہاولپور، گلزار احمد ڈی ای او سکینڈری بہاولنگر، ملک محمد عامر ڈی ای او سکینڈری رحیم یار خان، فاروق احمد ڈی ای او سکینڈری ڈی جی خان ، محمد منیر اکبر ڈپٹی ڈی ای او سکینڈری مظفر گڑھ، توکل حسین، ڈی ای او سکینڈری لیہ عابد حسین شاکر، ڈپٹی ڈی ای او سکینڈری راجن پور شریک تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button