Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی : تیزاب سے لیس سابق طالبات نے خوف و ہراس پھیلادیا

زکریا یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز میں تیزاب گردی کا واقعہ، سابق طالبات نے تیزاب سے خوف وہراس پھیلا دیا، انتظامیہ کو پیپر منسوخ کرنا پڑگیا ۔

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز آئی ایم ایس میں اس وقت شدید خوف وہراس پھیل گیا، جب سابق طالبات حافظہ ام ہانی، ام ایمن تیزاب کی بوتلیں لیکر پہنچ گئیں، اور امتحانی کمروں کے دیواروں میں ڈالنا شروع کردیا ۔

جس پر خوف زدہ ہوکر طلباوطالبات کمرے سے باہر نکل گئے، تیزاب کی بو کمرے میں پھیل گئی۔

انہوں نے دو کمروں میں یہ عمل کیا ، اس دوران سیکورٹی حکام موقع پر پہنچ گئے، اور انہوں نے ان کو حراست میں لے لیا ۔

دوران تفتیش انہوں نے بتایا کہ ان کی ڈگریاں تعطل کا شکار ہیں، ایک سپلی ہے زجبکہ دوسری کا کمپری ہنسو امتحان نہیں لیا جارہا ہے۔
دو سال ہوگئے ہیں، ہمارے والے مضمون آفر نہیں کروائے جارہے ہیں، اس لئے یہ قدم اٹھانا پڑا ۔

جس پر سیکورٹی حکام نے ان سے ایک درخواست تحریر کراکے وائس چانسلر کے آنے تک معاملہ حل کرانے کی یقینی دہانی کرائی، اور والدین کے حوالے کردیا ۔

اس بارے میں ڈائریکٹر آئی ایم ایس ڈاکٹر حسن بچہ کا کہنا ہے کہ یہ 2014 کا کیس ہے ، جو ٹائم بارڈ ہوگیا ہے۔
جس کا طریقہ کار یونیورسٹی نے طے کیا ہوا ہے، ان طالبات نے کوئی بھی طریقہ اختیار کئے بغیر یہ قدم اٹھایا ہے۔

ان کے بارے میں پہلے بھی ڈی ایس اے منفی رپورٹس دے چکی تھیں، ان کو نفسیاتی مسائل کاسامنا ہے، اس لئے معاملے کو یونیورسٹی حکام کے سامنے پیش کردیا ہے، جبکہ امتحانی کمروں کی حفاظت کےلئے سیکورٹی کو الرٹ کردیا گیا ہے، جو پیپر متاثر ہوئے تھے، ان کو ری شیڈول کردیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button